پیپلز پارٹی کے پاس ہر حلقے میں 3 سے زائد امیدوار موجود ہیں: چودھری منظور

16 اپریل 2018

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پاس ہر حلقے میں 3 سے زائد امید وار موجود ہیں۔ منفی خبریں پھیلانے والے زمینی حقائق سے ناواقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ہر دور میں فصلی بٹیرے چھوڑ کر گئے لیکن ہماری طاقت میں کبھی فرق نہیں پڑا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہماری نصف سے زیادہ سی ای سی خالی ہو گئی تھی لیکن ہم الیکشن جیت گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہربار نئے الیکٹ ایبلز پیدا کرتی ہے لہٰذا ہمارے لیے کسی موسمی پرندے کی کوئی اہمیت نہیں۔ یہی وجہ ہے آج ساری سیاسی پارٹیوں میں اہم عہدوں پر بیٹھے لوگ پیپلزپارٹی کے ہی تربیت یافتہ ہیں۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...