مفتی ہدایت اللہ کی دینی خدمات تاریخ کا روشن باب ہے: جے یو پی

16 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے راہنماؤں پیر اعجاز احمد ہاشمی، صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی، صاحبزادہ قاری احمد میاں، پیر سید محفوظ مشہدی، نور احمد سیال اور ڈاکٹر جاوید اختر نے تعزیتی بیان میں جمعیت علماء پاکستان کے سنیئر راہنما اور امام نورانی کے دیرینہ ساتھی علامہ مفتی ہدایت اللہ پسروری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی ہدایت اللہ پسروری زندگی بھر نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ، مقام مصطفیٰؐ کے تحفظ اور پیغام مصطفیٰؐ کے فروغ کے لئے سر گرم عمل رہے۔ ان کی دینی، قومی اور تنظیمی خدمات تاریخ کا روشن باب ہے۔