بجلی بند رہے گی
لاہور (پ ر) واسا کے ایک اعلان کے مطابق لیسکو (واپڈا) کی جانب سے بجلی کی لائنوں کی شفٹنگ کی جاری رہی لہٰذا 16‘ 23اور 30اپریل کو صبح 9سے سہ پہر 3:00بجے تک اے جی آفس‘ راج گڑھ‘ مقدس پارک‘ چوہان روڈ اور انڈسٹریل ایریا کے الیکٹرک فیڈر بند کر دئیے جائیں گے۔ ان فیڈروں کی بندش سے شام نگر اور بند روڈ سے ملحقہ تمام علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے ٹیوب ویل بھی ممکنہ طور پر بند ہو جائیں گے مگر واسا اپنے گریڈ سسٹم کے ذریعے صارفین کو پانی کی جزوی فراہمی کی ہرممکن کوشش کرے گا تاہم ان علاقوں کے رہنے والے صارفین سے اپیل ہے کہ وہ درج بالا اوقات کیلئے پانی کا ذخیرہ رکھیں۔