ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کے احکامات جاری

16 اپریل 2018

فیروزوالہ (نامہ نگار)حکومت پنجاب نے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں بڑے پیمانے پربدعنوانیوں پکڑے جانے کی بناء پر صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنروں اورڈپٹی کمشنروں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ محکمہ لوکل گورنمنٹ رورل ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام ہونے والے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی خود ماہرین تعمیرات کے ہمراہ انسپکشن کرکے اس کی رپورٹ سیکرٹری بلدیات پنجاب کو بھیجیں ذرائع نے بتایاہے کہ محکمہ بلدیات نے صوبہ پنجاب کی آٹھ ڈویژنوں میں دوسری ڈویژنوں کے افسران پرمشتمل ایسی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔