پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے: اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھرپرفائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مکروہ اورگھناؤنے واقعے کی اعلٰی عدالتی تحقیقات کرائی جائیںاورملزمان کوفوری گرفتارکرکے انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے ۔ایک بیان میں محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اعلٰی عدلیہ کوڈرایا اوردھمکایا نہیں جاسکتا ،پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کیساتھ کھڑی ہے،سیسیلن مافیا عدلیہ کودباؤمیں نہیں لاسکتا۔