سیاسی لیڈروں کی اہلیت کا فیصلہ عوام کے پاس ہے: خالد جوئیہ

16 اپریل 2018

کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ سیاسی لیڈروں کی اہلیت اور نااہلیت کے فیصلوں کا حتمی اختیار صرف عوام کے پاس ہے۔ نواز شریف کی بار بار نا اہلی سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ اور اضافہ ہو رہا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی آمر پرویز مشرف کے دور میں بھی مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازش کی گئی لیکن مسلم لیگ نواز شریف کی قیادت میںپھر برسر اقتدار آئی۔