نواز شریف قومی لیڈر، عوام ساتھ کھڑے ہیں: پیراشرف رسول

16 اپریل 2018

فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی پیرمحمد اشرف رسول نے کہا نواز شریف ملک کے سب سے بڑے اورمقبول ترین سیاستدان ہیں ،ان کواحتساب کے نام پرانتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے ،نوازشریف ہمارے لیڈرہیں ،عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں حکومتی پالیسیوں پر پوری طرح متفق ہیں، مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کوفروغ دیا عوام نے بھی ہمیشہ نوازشریف سے والہانہ محبت کااظہارکیا۔ الیکشن 2018 میں ملک سے کونے کونے سے شیرکی دھاڑ سنائی دے گی چاروں صوبوں میں مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہوگی، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے آئندہ بھی اسی جذبہ کیساتھ خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔