اسلام دشمن قوتیں امت میں انتشار پیدا کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ شام ،عراق کا امن تباہ کرنے والی قوتوں کا اگلا ہدف پاکستان اور سعودی عرب ہیں۔اسلام دشمن قوتیں عالم اسلام میںانتشار پیدا کرنے کی سازشیں کررہی ہیں۔ نفرتوں کی سیاست ملک و قوم کے لئے تباہ کن ہے، سیکولر لابی کے مقابلہ کے لئے دینی قوتیں متحد ہو جائیں۔