بیساکھی کی تقریبات، ضلع شیخوپورہ میں18 اپریل تک سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات کے سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر(ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) ننکانہ چوہدری ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ملک عبدالوحید کی ہدایت پر تمام سرکاری و نجی سکولوں میں 16اپریل سے 18اپریل تک تعطیلات کا اعلان کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔