چینی کمپنی کا خیبر پختونخوا میں کم بجلی خرچ کرنے والے گھروں کی تعمیر بارے ایم او یو پر دستخط

16 اپریل 2018

پشاور(بیورورپورٹ)چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی این ٹی سی نے خیبر پختونخوا میں کم لاگت میں معیاری اور کم بجلی خرچ کرنے والے گھروں کی تعمیر کے بارے میں ایک ایم او یو پر دستخط کر دئیے ، اس سلسلے میں سی این ٹی سی کے نمائندوں اور خیبر پختونخوا ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف الرحمان عثمانی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ایم او یو پر دستخط کر دئیے ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معانو خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سی این ٹی سی کرنل شیر خان انٹرچینج کے مقام پر سی پی ای سی سٹی میں تین ماڈل فری تعمیر کرے گی ۔ اس کے علاوہ رشکئی اکامنک زوںمیں ایک فیکٹری کی تعمیر کا کام بھی کرے گی ۔