تاحیات نااہل قرار دیکر بھی نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا: عابد شیر

16 اپریل 2018

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دینے والے انہیں 22 کروڑ عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔ قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی انہیں پہلے سے زیادہ طاقت سے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے انرجی چوہدری عابد شیر علی نے حاجی خالد محمود صدیقی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ کی رہائش گاہ پر الیکشن مہم 2018ء کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے کیا۔ وزیرمملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم کا ایجنڈا ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے۔ جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے نام نہاد لیڈر کبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...