کامن ویلتھ گیمز، آسٹریلوی ایتھلیٹس نے مینز اینڈ ویمنز نے میراتھن ریس جیت لی
گولڈ کوسٹ(آئی این پی)کامن ویلتھ گیمز، آسٹریلیا کے کرٹ فرنلے نے مینز اور میڈیسن ڈی روزاریو نے ویمنز میراتھن ریس جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی مینز میراتھن ریس میں آسٹریلیا کے کرٹ فرنلے نے سونے کا تمغہ جیت لیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ، 30 منٹ اور 26 سیکنڈز میں طے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ انگلینڈ کے جان سمتھ نے چاندی اور سائمن لاسن نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ویمنز میراتھن میں آسٹریلیا کی میڈیسن ڈی روزاریو نے طلائی تمغہ جیتا۔ آسٹریلیا کی الیزا نے چاندی اور انگلینڈ کی جیڈ جونز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔