پانی کی شدید کمی ششماہی نہریں بدستور بند کپاس کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ

16 اپریل 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) آبی ذخائر میں پانی کی شدید کمی کے باعث صوبہ بھر کی ششماہی نہروں کو شیڈول کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا سکی جس کی وجہ سے کپاس کی کاشت شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے شیڈول کے مطابق 15 اپریل کو ششماہی نہروں میں پانی کی سپلائی شروع کی جاتی ہے محکمہ آبپاشی پنجاب کے ڈائریکٹر ریگولیشن کی طرف سے باقاعدہ شیڈول جاری کیا جاتا ہے لیکن ابھی تک شیڈول ہی جاری نہیں کیا گیا آبی ذخائر میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا اس کے ساتھ ساتھ دیگر فصلیں بھی شدید متاثر ہونگی۔