تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے جنوبی پنجاب سے ایک ہزار درخواستیں جمع‘ آخری تاریخ میں توسیع

16 اپریل 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں غیر معینہ مدت تک کی توسیع کردی گئی ہے اب تک الیکشن مینجمنٹ سیل جنوبی پنجاب (ملتان) میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 1 ہزار سے زائد امیدوار درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن مینجمنٹ سیل جنوبی پنجاب کے ملتان میں واقع آفس انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ الیکشن سیل کے قیام میں غیر معینہ مدت تک کی توسیع کردی گئی ہے امیدوار ٹکٹوں کے حصول کیلئے الیکشن سیل میں درخواستیں جمع کرا سکیں گے جبکہ پہلے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 15 اپریل مقرر کی گئی تھی جس میں اب غیر معینہ مدت تک کی توسیع کردی گئی ہے۔