سندھ گیمز ، کراٹے کے مقابلے جمنازیم ہال ککری گراؤنڈ میںہونگے

16 اپریل 2018

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )17ویں سندھگیمز میں کراٹے کے مقابلے جمنازیم ہال ککری گراؤنڈ لیاری میںہونگے ۔ سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالحمید کے مطابق سندھ ایونٹ سے قبل کراٹے ایسوسی ایشن کے صدراور آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمیں سینسی نسیم احمد قریشی ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے مقابلہ قوانین پر فریفنگ بھی دیں گے۔ کراٹے ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ایشین کوالیفائڈ جج عبدالرحیم کو مقرر کیا گیا ہے۔ جیوری اپیل کے چیئرمیں، ایشین کراٹے ریفری ججز ایسوسی ایشن کے ممبر سینسی نسیم احمد قریشی جبکہ رانا واجد، کرامت اللہ خان، عبدالرحیم اور واصف علی ممبران ہونگے۔دوسری جانب منیجنگ کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر محمد خالد بلوچ کی صدارت منعقدہوا جس میں عبدالحمید سیکریٹری سندھ کراٹے ایسوسی ایشن، ڈی ایم سی سائوتھ کے نمائندہ محمد علی بلوچ، شاہد محمود بلوچ، منور بھٹی اور کراٹے ایشو سی ایشن کے محمد معین ڈہیڈہی، کرامت اللہ خان، سید اعظم اور عبدالرحیم نے شرکت کی ۔اجلاس میں جمنازیم ہال کی مینٹیننس، پانی کا انتظام، لائٹننگ، سکیورٹی، ڈیکوریشن، ریفریشمنٹ اور دیگر امور کو فائنل کیا گیا۔