مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازش کامیاب ہوئی نہ ہو گی: احمد یار ہنجرا

16 اپریل 2018

کوٹ ادو(خبر نگار) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کو ئی بھی سازش پہلے کامیاب ہو ئی نہ ہی آئندہ ہو گی ،ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عوامی خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھوناہے، الیکشن2018میںعوام کی زیادہ طاقت کے ساتھ اقتدار میں آکر مخالفین کی سازشیں ناکام بنائیں گے، ہمارا ہر قدم کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے جسکی کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہنجراء ہاؤس پر ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک نظریئے کا نا م بن چکا ہے عوام نے پہلے بھی نا اہلی کے فیصلے کو قبول کیا تھا اور نہ ہی تا حیات نا اہلی کے فیصلے کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں ، نواز شریف جیل میں ہوں یا با ہر قوم ان کی آواز پر نکلے گی مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف کی مقبولیت سے کچھ عنا صر خائف ہیں انہیں علم ہے کہ محمد نواز شریف کو ہرایا نہیں جاسکتا اس مسلم لیگ ن کی قیادت اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو احتساب کے نام انتقام کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں عوام سمیت سب کو آئینی حدود میں رہ کر عدالت کا فیصلوں پر تنقید کرنے کا حق ہے حلقہ این اے176اور پی پی251میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی،ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے