بلوچستان میں کبڈی کے مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں: کرنل قذافی
سبی(نامہ نگار)سیکٹر کمانڈر ایسٹ کرنل قذافی نے کہا ہیکہ بلوچستان میں کبڈی کے مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں سبی کے مذدور طبقہ سے تعلق رکھنے کے باوجود سبی کے کبڈی کے کھلاڑیوں کی صحت اور چستی مہارت دیکھ کر دنگ رہ گیا ہوں اگر ان کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیا جائے تو یہ کھلاڑی اپنے صوبہ اور ملک کا نام روشن کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف سی ہیڈ کوارٹر سبی میں کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ گشکوری،34میڈیم کے میجر شہریار،ڈائیریکٹر ترقیات وقارالزمان کیانی،ڈائیریکٹر سپورٹس ایاز داجلی،سعداللہ خجک،کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر مقبول باروزئی،ڈائیرکٹر سوشل ویلفئیر دین محمدمری،کے علاوہ شائقینِ کبڈی کے بڑی تعداد موجود تھی۔