جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے متعدد سیاستدانوں کی الیکشن لڑنے کی منصوبہ بندی

16 اپریل 2018

وہاڑی ( خبر نگار) باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تین روزہ دورہ ملتان کے موقع پر جنوبی پنجاب محاذ کے مرکزی چیئرمین سابق وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی صورتحال اورمستقبل میں حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے رہنماؤں جنہیں پی ٹی آئی یامسلم لیگ (ن) سے ٹکٹ ملنے کی امید نہیں اگر وہ پی پی سے الیکشن لڑیں تو ان کی کامیابی مشکوک ہے اس لئے وہ جنوبی پنجاب صوبہ کی بنیاد پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔