آئی جی پی سندھ کا ایس ایس یو کمانڈوز کیلئے نقدانعام کا اعلان

16 اپریل 2018

کراچی(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے 49 افسران وکمانڈوز کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت اور کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انھیں (اٹھارہ لاکھ پانچ ہزار)روپے نقد انعامات دینے کااعلان کیا۔کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ مقصود احمد نے آئی جی سندھ کی جانب سے اعلان کے مطابق ایس ایس یو ہیڈکوارٹر میں دربار کے انعقاد کے موقع پرایس ایس یو کے افسران وکمانڈوز میں نقد انعامات تقیسم کیے۔ 32 افسران وکمانڈوز کو ان کی اعلیٰ پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی پر نقد انعامات دیے گئے جبکہ 7 نقد انعامات بین الاقوامی مارشل آرٹس چیمپئن شپ ، بین الاقوامی اور ملکی نشانہ بازی اور قومی باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرنے والے کمانڈوز میں تقسیم کئے۔