پنجاب حکومت نے مکمل ہونیوالی ترقیاتی سکیموں کی رپورٹ طلب کرلی

16 اپریل 2018

ملتان(خبر نگار خصوصی) صوبائی حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں جاری و مکمل ہونے والی ترقیاتی سکیموں کی رپورٹ طلب کرلی ہے معلوم ہوا ہے کہ سکیموں کی رپورٹ الیکشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں مانگی گئی ہے اس کی الیکشن مہم کے دوران پبلسٹی کی جائے گی۔