ملازمین کی تنخواہوں‘ الاؤنسز اور پنشن میں اضافے کیلئے واپڈا ہائیڈرو یونین اسلام آباد میں احتجاج کرے گی

16 اپریل 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کل 17 اپریل کو ملازمین کی تنخواہوں الاؤنسز‘ پنشن میں اضافے کیلئے اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کرے گی ہائیڈرو یونین میپکو کے عہدیدار ملازمین ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر اور ریجنل سیکرٹری سجاد احمد بلوچ کی قیادت میں آج اسلام آباد روانہ ہونگے ۔