گندم خریداری مہم آج سے شروع‘ باردانہ کا اجراء 24 اپریل سے
ملتان (خبر نگار خصوصی) صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ملتان میں آج سے گندم خریداری مہم کا آغاز ہو گا ملتان میں 17مراکز قائم کئے گئے ہیں اے ڈی سی ریونیو کامران خان کو گندم خریداری مہم کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں اے ڈی سی ریونیو کامران خان کی صدارت میں سرکٹ ہاؤس میں انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا‘ کامران خان نے کہا کہ 16 اپریل سے 20 اپریل تک باردانہ کی درخواستیں وصول کی جائیں گی 10 ایکڑ گندم کے لئے باردانہ کیبنٹ کمیٹی کی منظوری سے جاری کیا جائے گا 24 اپریل سے باردانہ کا اجراء شروع کیا جائے گا گندم کی بین الاضلاعی و بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی نہیں ہو گی تمام مراکز پر پانی سائے و پارکنگ کا وسیع نظام ہو گا کسانوں کی شکایات کے ازالے کے لئے ضلع و تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ دریں اثناء محکمہ خوراک کی ناقص حکمت عملی کے باعث ضلع ملتان کے 17 خریداری مراکز پر فوڈ عملہ کی تعیناتی نہیں ہو سکی فوڈ انسپکٹرز اور سپروائزرز رات گئے دفتر فون کر کے اپنی تعیناتی کے مقام پر معلومات لیتے رہے جبکہ آج سے باردانہ کے حصول کے لئے درخواستیں وصول کی جاتی ہیں دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن مراکز پر گندم کا سٹاک موجود ہے وہاں پر گزشتہ سال والا عملہ ڈیوٹی دے گا کیونکہ وہ سٹاک کا ذمہ دار ہے۔
چوہدری نثار پارٹی چھوڑ دینگے،نہیں چھوڑیں گے....شرطیں لگ گئیں
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کی پارٹی قیادت سے ناراضگی کے ...
کپتان نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی
کپتان نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی، ندیم افضل چن ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی ...
لاہورنے کل تیسری بار عمران خان کو مسترد کیا ،بنی گالا والے بھی اوپر کے ...
نوازشریف کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت بن چکی ہے، اسی وجہ سے ...
پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی کے تحت باردانہ کے حصول کیلئے ...
ملتان (خبرنگارخصوصی) پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی کے تحت باردانہ کے ...
گندم خریداری پالیسی کے تحت درخواستوں کی سکروٹنی‘ باردانہ کی فراہمی کا ...
ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان میں گندم خریداری پالیسی کے تحت وصول کی جانے والی ...
باردانہ کا اجراء آج سے شروع‘ 3 لاکھ سے زائد درخواستوں کی تصدیق
ملتان (خبر نگار خصوصی) حکومت پنجاب کی گندم خریداری پالیسی کے تحت ملتان‘ ...