باسکٹ بال منیجرز میٹنگ 18اپریل کو ہوگی

16 اپریل 2018

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) محکمہ کھیل حکومت سندھ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے 17ویں سندھ گیمز کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سندھ گیمز میں شامل باسکٹ بال ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے منیجرز کی میٹنگ 18اپریل کو شب8.30 بجے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر بلائی گئی ہے۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کے مطابق سندھ گیمز کے باسکٹ بال ایونٹ میں شامل چھ ڈسٹرکٹوں کے تمام منیجر مقررہ وقت میں منیجرز میٹنگ میں شرکت کریں۔