گندم خریداری پالیسی انتہائی غلط‘ کاشتکاروں کا استحصال کیا گیا: صدر کسان اتحاد

16 اپریل 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی گندم خریداری پالیسی انتہائی غلط ہے اس میں کاشتکاروں کو ذلیل و خوار اور استحصال کیا گیا ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں کاشتکاروں سے صرف چار دن میں باردانہ کے لئے درخواستیں لینا غلط ہے ریونیو محکمہ اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کے پاس تمام کاشتکاروں کا ریکارڈ موجود ہے تو پھر درخواستیں لینے کا کوئی جواز نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسان دوست پالیسی بنائی جائے ورنہ وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔