خیبرپختونخوا کا بجٹ5 مئی کو پیش کرنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، مظفر سید

16 اپریل 2018

ایبٹ آباد ( نامہ نگار ) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ پانچ مئی کو پیش کرنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں جماعت اسلامی نے اپنے اتحادی جماعت سے ملکر صوبہ کے عوام کو سہولیات فراہمی میں اہم کردار انبھایا ہے آئندہ الیکشن میں ہمیں بھرپور پذیرائی ملے گی اور حکومت میں جماعت اسلامی کا بڑا ہاتھ ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز جلال بابا آڈیٹوریم میں اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسیا یشن کے زیر اہتمام ورلڈہومیو پیتھی ہانیمن ڈے کے موقع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر خزانہ کا کہناتھا دھرتی کیلئے ہمیشہ جذباتی فیصلے کیے گئے اور ایک دوسرے کو گرانے کی ہی کوششیں کی گئیں صوبہ میں قدرتی وسائل کی کمی نہیں ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے مطمئن ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے ایم ایم اے دور حکومت کے بعد اسکی اہمیت سے انکار کرتے ہوئے صوبہ کی ہسپتالوں کی او پی ڈی میں ہومیو ڈاکٹر کو نکالا تھا جنکی دوبار ہ بجلی کیلئے بھی جماعت اسلامی کا ہاتھ تھا انہوں نے کہا کہ ہم مبالغہ آرائی ، کرپشن اور جھوٹ نہیں بولتے ہمیشہ مجبور اور مزدور کو حق دلانے کی جدوجہد کی ہے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کیلئے سیکرٹری محکمہ ہیلتھ سے بات جیت کرینگے حکومتی اداروں اور ایوانوں میں نمائندگی کرینگے ۔