چیلنج کپ ‘سوئی سدرن گیس ٹیم میں پانچ نئے کھلاڑی شامل

16 اپریل 2018

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کراچی نے پی ایف ایف کے زیراہتمام ہفتہ21 اپریل سے کراچی میں شروع ہونے والے نیشنل چیلنج کپ فٹبال کے لئے اپنی ٹیم میں پانچ نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ ٹیم میں شامل کئے پلیئر میں کے الیکٹرک سے نور مینگل کو اپنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اس کو گریڈ ٹو دیکر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ چنیسر بلوچ فٹبال کلب کے شہریار محمود ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی چیمپئن ٹیم اعظم اسپورٹس کے بہترین اسٹرائیکر نعیم جمالی،شرافی محمڈن کے عبید اور بلوچ مجاہد کے طلال کو سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ میں ملازمت فراہم کرکے اپنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔