بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے تریاق ہے،ما ہر ین

16 اپریل 2018

قصور(اے پی پی )بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے تریاق ہے‘کنگزکالج لندن کی طبی تحقیق کے مطابق بڑھاپے کی عمرمیں زیادہ ورزش کرنے سے انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے زوال کو روکا جاسکتاہے۔طبی ماہرین نے کہا کہ اگرورزش کوئی دوایا گولی ہوتی توہر کوئی اسے کھارہاہوتا۔انہوں نے کہا کہ ورزش سے جسم ‘ دماغ‘ پٹھو ں اورمدافعتی نظام کو بہت زیادہ فائدہ ہوتاہے۔رپورٹ کیمطابق بڑھاپے میں مدافعتی نظام زوال پذیرہونا شروع ہوجاتاہے اور یہی وجہ ہے کہ بوڑھے لوگ زیادہ ترانفیکشن کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں۔