سوات ‘ پو لیس اہلکار نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی
سوات(نامہ نگار) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ باغ ڈھیرئی میں پولیس اہلکار نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی،بیوی موقع پر جاںبحق جبکہ پولیس اہلکار زخمی حالت میں سیدو شریف ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خوازہ خیلہ کے علاقے باغ ڈھیرئی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر تھانہ مدین میں تعینات پولیس اہلکار اشرف علی ولد عالم دوست نے اپنی بیوی مسماۃ’’ک‘‘ کو گولی ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی بعد ازاں اشرف علی نے خود کو بھی گولی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوا لواحقین نے اسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے سیدوشریف اسپتال پہنچایا لیکن وہ راستے میں ہی دم تو ڑ گیا ۔