مہاجر قومی جرگہ کو مہر ان قومی موومنٹ کے نام سے سیاسی پارٹی بنادیا

16 اپریل 2018

کراچی ( نیوز رپورٹر) مہاجر قومی جرگہ کو مہران قومی موومنٹ کے نام سے سیاسی پارٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اس فیصلے کا اعلان تحریک کے سربراہ سہیل ہاشمی نے کراچی پریس کلب میں اپنی پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہاجر سیاست کا حالیہ خلفشار لمحہ فکریہ ہے ، میں نے اس بحران کو ختم کرنے کیلئے طے کیا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بھائی کے حق میں دستبردار ہوجاؤں تا کہ مہاجر پارٹیوں کی تقسیم کا تصور کم از کم اپنے طور پر کم کر سکوں ڈاکٹر فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال بھائی منہ کا ذائقہ بدلنے کیلئے لفظ مہاجر کا استعمال بند کر یں اور مہاجر قیادت کی تکرار چھوڑ کر وفاقی سیاست کریں ۔انہوں نے کہا کہ مہران قومی موومنٹ شہری سندھ کی نمائندگی کی دعویدار ایم کیو ایم بہادرآباد اور ایم کیو ایم پی آئی بی کے مراکز کا 30 مئی کو گھیراؤ کر کے 30 سال کا حساب طلب کرے گی ، اس موقع پر عام لوگ اتحاد کے سربراہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل حل کئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا مایوس کن صورتحال میںاعتدال کے ساتھ ساتھ تیز ترین اقدامات کی ضرورت ہے عوام الیکشن کے دوران زمینی حقائق اور کارکردگی کو نظر انداز کرنے کی حماقت نہ کریں، جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک ہی رہے گی اور اس کا نام مہران قومی موومنٹ ہوگا۔