سندھ میں اس بار آم کی بہترین پیداوار کا امکان

16 اپریل 2018

کراچی (این این آئی)سندھ میں حالیہ سیزن کے دوران آم کی بہترین پیداوار کا امکان ہے۔آم کے کاشتکاروںکے مطابق حالیہ سیزن میں آم کی فصل بہت اچھی اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ پیداوار کا امکان ہے ، موسم میں تبدیلی کے سبب حالیہ سیزن میں تیز طوفانی گرد آلود ہوائیں نہیں چلیں جبکہ مارچ کے آغاز کے ساتھ پڑنے والی گرمی بھی آم کی فصل کے لئے بہتر ثابت ہوئی ہے ۔آبادگاروں کا کہنا ہے کہ اس سال اچھی فصل اور زائد پیداواری اوسط کے سبب آم خریداروں اور آبادگاروں دونوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔