بھارت میں پسنجر ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اترنے سے 12 مسافر زخمی
نئی دہلی(سی پی پی )بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی کے علاقے سلہنا اور پپریا کلا کے قریب پسنجر ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اترنے سے 12سے زیادہ مسافر زخمی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مسافروں کو بوگیوں سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ محکمہ ریلوے نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔