الیکشن کمشن کے حکم پر ملتان میں نئی ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد

16 اپریل 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) الیکشن کمشن کے حکم پر میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل ملتان نے نئی ترقیاتی سکیموں اور کوٹیشن ورک پر پابندی عائد کر دی ہے اس پابندی کا نفاذ یکم اپریل سے ہو گا یکم اپریل کے بعد کسی بھی ترقیاتی سکیم کا اشتہار شائع نہیں کیا جائے گا جو سکیمیں پہلے سے مشتہر ہو چکی ہیں جن کے ورک آرڈر جاری ہو چکے ہیں یا جن پر کام جاری ہے وہ جاری رہیں گی اس کے علاوہ الیکشن کمشن کے حکم پر تمام اداروں میں نئی بھرتی پر پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔