مظفرگڑھ : لڑکے سے بدفعلی ، جرم چھپانے کیلئے زہر دیکر مار دیا ، چاروں ملزم گرفتار

16 اپریل 2018

مظفرگڑھ(نامہ نگار )3 افراد نے 14 سالہ مزدور لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بعدازاں جرم چھپانے کے لیے لڑکے کو زہریلی گولیاں کھلاکر قتل کردیاگیا۔ تفصیلات کیمطابق بستی مولی والا کے علاقے میں سمیع اللہ،عصمت اللہ،محمد رمضان اور ہدایت اللہ نامی 4 افراد 14 سالہ نصیر کو مزدوری کے لیے موضع لٹکراں میں اپنے ڈیرہ پر لے گئے،پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق بعدازاں ڈیرے پر سمیع اللہ،رمضان اور عصمت اللہ نے لڑکے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا،بعدازاں جرم کو چھپانے کے لیے لڑکے کو زہریلی گولیاں کھلادیں،لڑکا تشویشناک حالت میں گھر پہنچا اور والد کو تفصیلات سے آگاہ کیا.نصیر کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیاجارہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا.پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نصیر کی لاش کو ورثائ￿ کے حوالے کردیا.پولیس ترجمان وسیم خان کیمطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں مقتول لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر مقدمہ میں نامزد چاروں ملزمان کو ایک گھنٹے میں ہی گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔