گگو منڈی: نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل‘ بیوی گرفتار آشنا فرار

16 اپریل 2018

گگو منڈی(نامہ نگار)پولیس نے شادی شدہ نوجوان کے اندھے قتل کے ملزمان کا سراغ لگا لیا ۔قتل بیوی اور اس کے دو ساتھیوں نے کیا ۔ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے مقتول کے ورثہ کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل چک نمبر 173۔ای۔ بی کے رہائشی سکول ٹیچر شفیق احمدکا 28سالہ بیٹا لیئق احمد کی لاش اس کے رہائشی کمرہ سے ملی تھی لاش پر تشدد اور جلائے جانے کے نشانات پائے گئے تھے ۔پولیس نے پوچھ کچھ کے لیے مقتول کی بیوی سدرہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے آ شنا محمد عامر اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے ۔مقتول کے والد شفیق احمد ،چچا محمد سعید نے D.P.Oوہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمہ کے ساتھیوں کو بھی فوری طور پر گرفتار کر کے اسے انصاف فراہم کیا جائے ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...