فیروز والا : بس اور رکشہ الٹنے سے 18افراد زخمی ہو گئے

16 اپریل 2018

فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں 18افراد زخمی ہو گئے۔ فیصل آباد سے لاہور آنے والی بس بے قابو ہو کر ٹول پلازہ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 12افراد زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو کے عملہ نے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا لاہور روڈ پر ہاؤسنگ کالونی کے قریب رکشہ الٹنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔