نیو انارکلی پولیس کی کارروائی، زہریلی شراب کا ڈرم برآمد، ملزم گرفتار

16 اپریل 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او نیو انارکلی چوہدری نوید اعظم نے زہریلی شراب کا ڈرم برآمد کر کے درجنوں زندگیاں بچا لیں ملزم زہریلی شراب کا ڈرم فروخت کرنے جا رہا تھا بروقت کارروائی سے کئی جانیں بچ گئیں، سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس کی جانب سے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، ایس ایچ او نیو انارکلی چوہدری نوید اعظم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے ملزم طارق کو گرفتار کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔