فیروزوالا: ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار) ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کرکے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔ ڈاکوئوں نے وارداتوں کے دوران تشدد بھی کیا اورکار کے شیشے توڑ ڈالے، فرار ہو گئے۔ شرق پور روڈ پر ڈاکوئوں نے لاہور کے رہائشی عتیق کی کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو تقریباً پندرہ لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل چھین لئے۔ ڈاکو نے ڈنڈے مار کر کار کے فرنٹ شیشہ توڑ دیا۔ ڈاکوئوں نے رچنا ٹائون میں خالد عظیم کو لوٹ لیا، نقدی م موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے نیو موٹروے کے قریب شہری کو لوٹ لیا نقدی چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے خاتون خالد بی بی سے پرس چھین لیا۔ ڈاکوئوں نے جی ٹی روڈ پر برساتی نالے کے پل کے قریب موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو روک لیا، نامعلوم افراد نے امجد ور سہیل موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔ پولیس کہیں بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی۔ پولیس کی گشت کرنے والی گاڑیاں برائے نام ہیں جو صرف سرکاری پٹرول ضائع کرتے رہتے ہیں۔