آئندہ ہفتے جاپان امریکہ سربراہ ملاقات میں شمالی کوریا پر بات چیت ہو گی: اعلیٰ امریکی عہدیدار

16 اپریل 2018

ٹوکیو (اے پی پی) ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے مطابق توقع ہے کہ، اگلے ہفتے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کے موقع پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے خلاف ردعمل کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ شمالی کوریا کے ہاتھوں اغواکے معاملے کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات، منگل اور بدھ کو فلوریڈا میں طے ہے۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا شدہ جاپانیوں کے اہل خانہ سے گزشتہ نومبر میں جاپان میں ملاقات نے ٹرمپ کو متاثرکیا تھا۔