پر تشدد کارروائیوں کے باوجود افغان ووٹر رجسٹریشن کے عمل میں شامل
کابل (اے ایف پی) افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں کے سبب 4 برس تاخیر کا شکار پارلیمانی انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہوں گے۔ افغان ووٹرز نے رجسٹریشن کرانا شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق امید ہے 2 ماہ میں 14 ملین افراد اپنی رجسٹریشن کرائیں گے اور یہ عمل 7000 سنٹرز پر جاری رہے گا۔ چیئرمین انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن نے اے ایف پی کو بتایا کہ سب سے بڑا مسئلہ سکیورٹی کا ہے۔ وہ بھی دیہی علاقوں میں یہ بات عبدالہادی سید نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے طالبان ، داعش کے جنگجو دہشتگردانہ حملے کررہے ہیں۔ مقامی لیڈر، غیر قانونی ملیشیاز اور طاقتور شخصیات پارلیمانی الیکشن اور کونسلز انتخابات میں مداخلت کی کوشش کریں گے۔