نالہ ڈیک کی کشادگی، 8 دیہات سے 2381 کنال اراضی ایکوائر کرنیکی منظوری

16 اپریل 2018

فیروزوالہ (نامہ نگار)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے برساتی نالہ ڈیک کوکشادہ کرنے کے لیے 8دیہات سے مجموعی طورپر 2381کنال اراضی ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے اوران دیہات میں ٹپیالہ دوست محمد چوڑا راجیوتاں ننگل کسوالہ رکھ بولی ماڑی بامناں والہ نون اورقلعہ ستارشاہ شامل ہیں جن میں سے ہرگائوں کی اراضی کی قیمت علیحدہ علیحدہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے تشخیص کی گئی ہے جس کی مجموعی قیمت کا اندازہ 15فیصد لینڈ ایکوزیشن چارجز سمیت 55کروڑ 70لاکھ روپے لگایا گیاہے ذرائع نے بتایاہے کہ اس منصوبہ کے ڈیک نالہ کو آرڈی صفر سے لے کر 407جمع 060تک چینلائیزڈ کیاجائے گا جس سے اس علاقہ میں ہرسال آنے والے سیلاب کی تباہ کاریاں روکنے میں مدد ملے گی۔