مولانا سالم قاسمی کی وفات پر حافظ فضل الرحیم اور دیگر کا اظہارتعزیت

16 اپریل 2018

لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، قاری ارشد عبید، اسعد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا عبدالرحیم، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے دارالعلوم دیوبند وقف ہندوستان کے مہتمم حضرت مولانا محمد سالم قاسمی کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد سالم قاسمی بانی دالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی کے پڑپوتے اور حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب کے بیٹے تھے ۔ مولانا محمد سالم قاسم کی تمام زندگی درس و تدریس، باطل فرقوں کے علمی تعاقب اور اشاعت اسلام میں گذری۔