پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بروقت کارروائی ، ڈکیتی کی وارادت کرنیوالے ملزمان گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بروقت کارروائی سے ڈکیتی کی وارادت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان سگیاں پل کے قریب فیملی سے زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے۔ متاثرہ شہری نے 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر واقعہ کی اطلاع دی۔جس پر سیف سٹیز اتھارٹی میں موجود پولیس کمیونیکیشن آفیسر نے ڈالفن سکواڈ کوموقع پر بھجوایا۔ جس پر پولیس نے پیچھا کر کے ملزمان کو رنگ روڈ سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ متاثرہ خاندان نے ملزمان کی شناخت کر لی ہے۔ ملزمان کواسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیاگیاہے۔