انصاف کو اپنا راستہ بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا: پروفیسر زاہدہ ملک

16 اپریل 2018

لاہور (پ ر) پاکستان اوورسیز کی ممتازسیاسی وسماجی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ ملک نے کہا ہے کہ انصاف کو اپناراستہ بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پرفائرنگ کرنیوالے عناصر نے بزدلی کامظاہرہ کیا۔ریاست بھرپورطاقت سے شرپسندعناصر کاتعاقب کرے اورانہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے۔لاہور میں عدالت عظمیٰ کے ایک جج کی رہائشگاہ پرفائرنگ پنجاب حکومت کی بدترین ناکامی ہے۔عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پرفائرنگ سے جوپیغام دیاگیاوہ قابل مذمت ہے جبکہ واقعہ میں ملوث عناصر قابل گرفت ہیں۔جوحکومت ججوں کی حفاظت نہیں کرسکتی وہ عام شہریوں کی زندگی کس طرح محفوظ بناسکتی ہے ۔ ماضی میں بھی عدلیہ پرحملے کئے گئے مگرسائلین کو انصاف ملتا رہا۔