سابق امریکی خاتون اول 92 سالہ باربرا بش کی صحت گرنے لگی مزید علاج نہ کرانے کا فیصلہ

16 اپریل 2018

واشنگٹن (اے ایف پی) سابق امریکی صدر بش سینئر کی اہلیہ 92 سالہ باربرا بش کی صحت گرنے لگی، وہ متعدد بار ہسپتال میں رہ چکی ہیں۔ اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے مزید بھی علاج نہ کرایا جائے۔ ان کے شوہر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا وہ اب ہوسٹن میں رہائش گاہ پر رہیں گی۔ جارج ڈبلیو بش کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وہ برونکسن کے علاج کے لئے 2017 میں ہسپتال میں رہی تھیں۔ 2009 میں ان کی ہارٹ سرجری ہوئی اور ماضی میں ایک مہلک بیماری کا بھی انہوں نے علاج کرایا تھا۔ وہ جین بش کی والدہ ہیں۔