مسافر بسوں، ویگنوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈروں کے استعمال پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو سکا
فیروزوالا (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی طرف سے مسافر ویگنوں، بسوں میں سی این جی اور ایل پی جی کے سلنڈر کے استعمال پر پابندی کے فیصلہ کو ویگن مالکان نے ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا لیکن مختلف اضلاع میں کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں تو اس کے باوجود پابندی پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس اور دیگر ادارے ویگن مالکان سے منتھلی لیتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کے مالکان کھلے عام خلاف ورزی کر رہے ہیں، اعلی حکام فوری طور پر نوٹس لے۔