6 منشیات فروش گرفتار
فیروز والا (نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف پیمانے پر کارروائی کرتے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات لاکھوں روپے مالیت کی برآمد کر لی۔ ڈی ایس پی سرکل فیروز والا چودھری افتخار احمد وریا کی نگرانی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا میاں غلام فرید نے دیگر عملے کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک، جاوید نگر، اٹاری اور فیض پور کے علاقے میں چھاپے مار کر چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پکڑے جانے والے ملزمان میں جاوید، شہباز، اللہ رکھا، شاہد عارف وغیرہ شامل ہیں۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔