قصور: تجاوزات مافیا سر گرم ‘ سڑکوں ‘بازاروں ‘ چوکوں پر قبضے جما لئے

16 اپریل 2018

قصور(نامہ نگار) قصور اور گردونواح میں غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،ا نتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ، سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطا بق شہباز خان روڈ ، نور مسجد ، للیانی اڈا، پرانا لاری اڈا، نور محل سینما ، چاندنی چوک ، بابابلھے شاہ روڈ ، ریلوئے روڈ، کوٹ عثمان خان ، کوٹ مراد خان ، شفیع ولا چوک، بھسر پور ہ چوک ، کوٹ حلیم خان ، اسٹیل باغ چوک ،کھارا روڈدیگر مقامات پر غیر قانون پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اندرون اور بیرون شہر میں ٹریفک کا روز باروز بوجھ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا رواں رہنا پہلے ہی مشکل ہے مگر غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک کا رواں رہنا ناممکن ہوتا جارہا ہے شہریوں کو شدید ٹریفک جام کا سامنا ہے ٹریفک اہلکار شہر کے اندر ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے مین شاہراہوں پر ناکے لگا کر لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر غافل ہیں جس پر قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں سمیت شہریوں نے ڈی پی او قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔