نواز شریف ملک میں جمہوریت نہیں مک مکا کی سیاست کے قائل ہیں: حسین ڈوگر
قصور(نمائندہ نوائے وقت )سابقہ ایم پی اے و تحریک انصاف کے رہنما سردار محمد حسین ڈوگر نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک فیصلہ سے ہی گھبرا گئے ہیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے نواز شریف نااہلی کیسوں میں عالمی ریکارڈ قائم کریں گے اور آنے والا دن نوازشریف کیلئے اچھا ثابت نہیں ہورہا نوا زشریف کی بہتری اسی میں ہے کہ ضد چھوڑ دیں عدلیہ سے تعاون کرکے اپنے اثاثے ظاہر کردیں۔ نوازشریف کی کرپشن کی سیاست سے عوام بیدار ہوچکی ہے اور اب عوام کبھی بھی ان پر اعتماد نہیں کریں گی نواز شریف ملک میں جمہوریت نہیں مک مکا کی سیاست کے قائل ہیں اور پیسے سے حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں۔