عدالتی حکم پر اسرائیل میں 207 افریقی تارکین کی رہائی شروع
تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے افریقی تارکین کی ایک ڈیل کے تحت ملک بدری روکنے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر 207 افریقی تارکین کی رہائشی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ امیگریشن اتھارٹی کی ترجمان خاتون نے میڈیا کو بتایا اسرائیل میں 42000 تارکین ہیں۔ ان میں سے 207 کو ملک سے بیدخلی سے انکار پر رواں برس فروری میں انہیں کھلے حراستی مراکز میں منتقل کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 10 اپریل کو فیصلہ دیتے ہوئے حکومت سے کہا تھا کہ وہ اتوار تک معاہدہ کو حتمی شکل دے جس کے تحت انہیں بیدخل یا کسی یورپی ممالک میں آباد کرنے کے لیے کام شروع کیا جائے۔ اسرائیل اور دوسرے ممالک میں بات جاری ہے۔