افغان خواتین میں چائنہ میڈ برقعوں کی مقبولیت بڑھ گئی
کابل (اے ایف پی) افغانستان میں سستے نائیلون سے بنے سستے چینی برقعے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں لیکن کابل میں ایک فیشن ہائوس بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے یہاں مقامی آرٹسٹوں کے بنائے ملبوسات رکھے جاتے ہیں۔ یہاں خریداری کرنے والوں میں لڑکیوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد ہوتی ہے ایک الحریف کے نام سے فیشن والا کپڑا جسے لوگ بہت پسند کرتے ہیں لیکن اسے عام شہری خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ امیرزادے یہ فیشن کرتے اور یہ ان کا مقبول پہناوا ہے۔